ابنا: عینی شاہدین کے مطابق، سلامتی سے متعلق سرکاری محکمےکے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں واقع مائنوک نامی ایک گاؤں میں سنیچر کو رات گئے شدت پسندوں نے 39 افراد کو ہلاک کر دیا اور ان کے کیمپوں کو نذر آتش کر دیا۔اس سے قبل، 60 کلومیٹر دور مدوگری کے شہر میں دو بم دھماکے ہوئے، جن کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہوگئے۔ان میں سے پہلا دھماکہ ایک مارکیٹ میں ہوا، جہاں لوگوں کی بھیڑ تھی؛ جب کہ دوسرا دھماکہ اس وقت پیش آیا جب پہلے بم حملے کے بعد لوگ زخمیوں کی امداد کے کام میں مصروف تھے۔فوری طور پر کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، لیکن حکام کو شبہ ہے کہ ان حملوں میں بوکو حرام کے شدت پسند ملوث ہو سکتے ہیں۔سنہ 2009 سے اب تک شدت پسندوں کے حملوں میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں مساجد، کلیساؤں، اسکولوں، گاوؤں ، مارکیٹوں اور سرکاری تنصیبات پر حملے شامل ہیں۔......./169
2 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510697
شمالی نائجیریا میں شدت پسندوں کے حملوں میں کم از کم 74 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔